ورلڈکپ، نیدرلینڈز کیخلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری، پہلا کھلاڑی پویلین لوٹ گیا

ورلڈکپ، نیدرلینڈز کیخلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری، پہلا کھلاڑی پویلین لوٹ گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں آج نیدرلینڈز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، دونوں ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ کیلئے جیت کیلئے جان کی بازی لگائیں گی۔

بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا چوبیسواں میچ آج دہلی کے ارن جیتلی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ نیدرلینڈز اپنا دوسرا اور آسٹریلیا اپنا تیسرا میچ جیتنے کیلئے میدان میں اتری ہیں۔

ورلڈکپ، قومی کرکٹر محمد نواز جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیم میں واپسی کیلئے تیار

آسٹریلیا کی نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے، اوپننگ بلے باز مچل مارش صرف 9 رنز بنا کر چوتھے اوور میں ایکرمین کی گیند کا شکار ہوئے۔

ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو آسٹریلیا اس وقت 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ نیدرلینڈز 2 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ جیت کی صورت میں آسٹریلیا کی ٹیبل پر چوتھے نمبر پر پوزیشن مزید مضبوط ہوجائے گی۔


متعلقہ خبریں