ایندھن بحران ، پی آئی اے کی مزید 45 پروازیں منسوخ

پی آئی اے

ایندھن کی کمی کی وجہ سے پاکستان ائیر لائن ( پی آئی اے ) کا فلائٹ آپریشن تاحال شدید متاثر ہے،منگل کو بھی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروازوں کی منسوخی سے پی آئی اے کو یومیہ 50 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

شیڈول کے مطابق منگل کو کراچی اسلام آباد کی 4، کراچی تربت کی 2، لاہور 3 ، کراچی سکھر، کراچی کوئٹہ کی 4، دمام کراچی، لاہور کوئٹہ 2 ، اسلام آباد دبئی 2 اور ابوظہبی کیلئے بھی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

پی ایس او نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی روک دی

اسلام آباد سے گلگت کیلئے 4 ، اسلام آباد کوئٹہ، اسکردو 4، اسلام آباد سے گلگت اور سکھر کیلئے آنے جانے کی 4 اور دوحہ اسلام آباد کی پرواز بھی منسوخ ہو گئی۔ اس کے علاوہ ملتان سے ریاض کی 2 ، دبئی کی ایک ،سیالکوٹ سے شارجہ کیلئے دو طرفہ دونوں پروازیں، پشاورسے ریاض اور شارجہ کے لیے دو طرفہ 4، دبئی اور ابوظہبی کے لئے پشاور کی دونوں پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

برطانیہ، بارش اور گرج چمک کی وارننگ جاری، درجنوں پروازیں منسوخ

پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او ) کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کسی پریشانی سے بچنے کے لیے شام تک مزید فنڈ جاری کرے ، مزید ادائیگی نہ ہوئی تو فیول کی فراہمی جاری رکھنا ممکن نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں