آکسیجن پیدا کرنے والا پینٹ تیار


لندن: برطانوی سائنسدانوں نے کاربن ڈائی آکسائید کو کشید کرنے اور آکسیجن پیدا کرنے والا پینٹ تیار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی سائنسدانوں نے آکسیجن پیدا کرنے والے پینٹ کا نام “گرین لونگ پینٹ” کا نام دیا ہے جس میں سیانو بیکٹیریا کی ایک خاص قسم شامل کی گئی ہے۔

پینٹ میں شامل کیے گئے اس بیکٹیریا کی سخت ماحول کو برداشت کرنے کی صلاحیت اس نئے پینٹ کو خلا سمیت متعدد جگہوں پر استعمال کیے جانے کے قابل بناتی ہے۔

گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں اضافے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے موسمیاتی بحران نے سائنسدانوں کو اس نئی ایجاد کے متعلق سوچنے پر مجبور کیا جبکہ سبز، نیلی، الگئی یعنی سیانو بیکٹیریا کو اس کی ضیائی تالیفی خصوصیات کی وجہ سے نئے سبز مٹیریل کے لیے ایک جزو کے طور پر تجویز کیا جا رہا ہے۔

سیانو بیکٹیریا ضیائی تالیف کے عمل کی مدد سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو آرگینک مرکبات میں بدلتے ہیں اور ناموافق ماحول میں انتہائی مؤثر انداز میں یہ کام کر سکتے ہیں۔ مزید برآں ان کی نمو تیزی سے ہوتی ہے اور ان کو جینیاتی طور پر بدلا بھی جاسکتا ہے۔

تحقیق کی مصنفہ سوزی ہِنگلے ولسن کے مطابق ماحول میں گرین ہاؤس گیسز بالخصوص کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں اضافے اور بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت کے سبب ہونے والی پانی کی قلت کے پیشِ نظر ہمیں ماحول دوست اور پائیدار مٹیریل چاہیئے۔


متعلقہ خبریں