واشنگٹن: امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج پر حملوں میں ایران سہولت فراہم کر رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران حماس اور حزب اللہ کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج پر حملوں میں ایران سہولت فراہم کر رہا ہے۔ غزہ جنگ کے بعد عراق، شام اور دیگر مقامات پر امریکی افواج پر حملے ہوئے۔
دوسری جانب اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد غزہ پر سب سے بڑا حملہ کیا جس میں اسرائیلی بمباری سے 400 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا زمینی حملہ پسپا ، حماس نے ایک ٹینک ، 2 بلڈوزر تباہ کر دیئے ، بمباری سے مزید 400 فلسطینی شہید
گزشتہ رات اسرائیل نے غزہ کے رہائشی علاقوں جبالیہ پناہ گزین کیمپ اور غزہ کے الشفا اور القدس اسپتالوں کے قریب مقامات پر بمباری کی۔