عالمی مبصرین کو انتخابات میں آنے کی دعوت دی جائے گی، سیکرٹری الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن

اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تمام عالمی مبصرین کو انتخابات میں بطور مبصر آنے کی دعوت دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا عالمی مبصرین کو عام انتخابات کے دوران مدعو کرنے سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کی۔

اسپیشل سیکرٹری ڈاکٹر آصف حسین اور ظفر اقبال حسین سمیت سینئر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے جوائنٹ الیکشن کمشنر بھی شریک ہوئے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کو بلانے سے متعلق اجلاس میں بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ عالمی مبصرین کو پوری دنیا سے پاکستان میں انتخابات کے لیے خوش آمدید کہا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ایئرلائن کو پروازوں کی منسوخی سے روزانہ2 کروڑ سے 20 کروڑ روپے کا نقصان ہونے لگا

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا کہ جس حد تک ممکن ہوا الیکشن کمیشن عالمی مبصرین کی معاونت کرے گا اور الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے انتخابی عمل تک ان کو رسائی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فوری طور پر تمام عالمی مبصرین کو انتخابات میں بطور مبصر آنے کی دعوت دی جائے گی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ تمام عالمی مبصرین کے ویزے کو تیزی سے مکمل کریں اور تمام عالمی مبصرین کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنائیں۔


متعلقہ خبریں