قومی ایئرلائن کو پروازوں کی منسوخی سے روزانہ2 کروڑ سے 20 کروڑ روپے کا نقصان ہونے لگا

پی آئی اے pia

اسلام آباد(ابوبکر، ہم انویسٹی گیشن ٹیم)قومی ایئرلائن کی رواں سال یومیہ سات پروازیں منسوخ ہورہی ہیں۔

حکام کے مطابق پروازوں کی منسوخی سے روزانہ دو کروڑ سے 20 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق قومی ائیرلائن کو رواں سال 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کرنے پر مجموعی 25 ارب روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

ہم انوسٹی گیشن ٹیم کو حاصل شدہ قومی ایئرلائن کی پروازوں میں منسوخی اور تاخیری کی تفصیلات کے مطابق موجودہ سال میں اب تک قومی ایئرلائن نے مجموعی 21 ہزار 130 پروازیں شیڈول ہوئی جس میں7 ہزار381 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی۔

منسوخ بین الاقوامی پروازوں میں لاہور سے کینیڈا، اسلام آباد سے چائنہ اور ترکیہ کے پروازیں شامل تھیں۔

فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہونے کے بعد جدہ اور ریاض کے لیے پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور اور ملتان سے روانہ ہوئیں۔

پیر کے روز پی آئی اے کی 61 پروازیں شیڈول، جس میں 42 بین الاقوامی 19 لوکل پروازیں شامل ہیں۔ سرکاری اعدادوشمار سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ پچھلے کئی دنوں میں 100 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئی۔ اگست میں 983 پرازیں تاخیر اور 120 منسوخ جبکہ سمتبر میں 908 پروازیں تاخیر اور 172 منسوخ ہوئی۔ جنوری میں سب سے زیادہ 1131 پروازیں تاخیر جبکہ 256 منسوخ ہوئی۔

پی آئی اے حکام کے مطابق پی ایس او کی جانب سے فیول کی عدم فراہمی کی وجہ سے پراوزوں میں تاخیر اور منسوخی ہوئی، جبکہ پی آئی اے روزانہ 10 سے 15 کروڑ روپے ایندھن کی مد میں پی ایس او کو ادا کرتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں