امام الحق ورلڈکپ کے بعد دلہا بننے کو تیار، نومبر سے تقریبات کا آغاز ہوگا

قومی کرکٹر امام الحق ورلڈکپ کے بعد دلہا بننے کو تیار، نومبر سے تقریبات کا آغاز ہوگا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے بعد شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

امام الحق اس وقت آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز اب تک ورلڈکپ کی 4 اننگز میں 133 رنز بنا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امام الحق ورلڈکپ مکمل ہونے کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں اور تقریبات کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہیں۔ امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہوگا۔

بابر اعظم نے شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ کی تقریب 23 نومبر کو ہوگی جبکہ نکاح 25 نومبر کو ہونا ہے۔ امام الحق کا ولیمہ 26 نومبر کو لاہور میں رکھا گیا ہے۔

یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ امام الحق کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی خاتون سے ہورہی ہے۔


متعلقہ خبریں