سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے فواد چوہدری نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں عون چوہدری بھی موجود تھے،جہانگیر ترین سے سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں آئندہ سیاسی لائحہ عمل اور پارٹی امور پر بات جیت کی گئی ۔
پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کو ہرانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، ہیڈ کوچ افغان کرکٹ ٹیم
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہاہےکہ کب تک جھوٹے وعدے کرنے والوں کا ساتھ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مطابق پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں نہ کسی سے ڈرتا ہوں نہ کبھی چوری کی، میں ان چوروں کو نکالنے کیلئے نکلا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 35سال سے حکومت کرنے والوں سے بھی ہمیں انصاف نہیں ملا، ملک کو مقروض کس نے کیا، یہ بہت بڑا سوال ہے۔
دبئی سے اسلام آباد سفر کے دوران نوازشریف کیا کرتے رہے؟عرفان صدیقی نے سارا احوال بتا دیا
ملک کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے، جب تک صالح قیادت نہیں آئے گی تب ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار ملا تو خیبر پختونخوا کو مالامال بنائیں گے۔