میں نہ کسی سے ڈرتا ہوں نہ کبھی چوری کی،ان چوروں کو نکالنے کیلئے نکلا ہوں، پرویز خٹک

ptip

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہاہےکہ کب تک جھوٹے وعدے کرنے والوں کا ساتھ دیں گے۔

تفصیلات کےمطابق پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں نہ کسی سے ڈرتا ہوں نہ کبھی چوری کی، میں ان چوروں کو نکالنے کیلئے نکلا ہوں۔

پی ٹی آئی میں بڑے لوگ پارٹی پر خرچ کرکے پھر لوٹ مار کرتے تھے،پرویز خٹک

انہوں نے کہا کہ 35سال سے حکومت کرنے والوں سے بھی ہمیں انصاف نہیں ملا، ملک کو مقروض کس نے کیا، یہ بہت بڑا سوال ہے۔

ملک کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے،  جب تک صالح قیادت نہیں آئے گی تب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

توہین الیکشن کمیشن میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری

پرویز خٹک  کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار ملا تو خیبر پختونخوا کو مالامال بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں