پی ٹی آئی میں بڑے لوگ پارٹی پر خرچ کرکے پھر لوٹ مار کرتے تھے،پرویز خٹک

pervaiz Khattak

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں بڑے لوگ پارٹی پر خرچ کرکے پھر لوٹ مار کرتے تھے، میں نہ کسی سے ڈرتا ہوں نہ کبھی چوری کی۔

پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حالات ہم سے اچھے ہیں، ملک کو قرض دار کس نے بنایا یہ بہت بڑا سوال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 35 سال سے حکومت کرنے والوں سے بھی ہمیں انصاف نہیں ملا، تحریک انصاف کے ساڑھے 3 سال میں کیا ہوا۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ میں نے سوچا کہ کب تک جھوٹے وعدے کرنے والوں کا ساتھ دیں گے، نہ کسی سے ڈرتا ہوں نہ کبھی چوری کی۔

ہم ریاستی اداروں کیساتھ جنگ نہیں، انہیں مضبوط کرنا چاہتے ہیں، پرویز خٹک

ان کا کہنا تھا کہ ایسی سیاست پر لعنت جس میں عوام کی خدمت نہ ہو، جو وعدے کریں گے وہ پورا کرکے دکھائیں گے،قصور ملک یا عوام کا نہیں سارا قصور نا اہل رہنماؤں کا ہے ایسے ہی افراد کو بے نقاب کرنے کے لئے میں نے پارٹی بنائی ہے، ہم عوام کو ان کے مکروہ چہرے دکھائیں گے۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے صدر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو قریب سے دیکھا ہے وہ وعدے پورے کرنے والے نہیں، پی ٹی آئی میں بڑے لوگ پارٹی پر خرچ کرکے پھر لوٹ مار کرتے تھے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بی آر ٹی کی مخالفت کی تھی، صحت کارڈ ہم نے دیا،چیئرمین پی ٹی آئی کا وژن نہیں تھا، چیئرمین پی ٹی آئی میں غرور تھا اس لئے ڈوب گئے۔


متعلقہ خبریں