غزہ: اسرائیل نے انسانی بنیادوں پر حماس کی جانب سے انسانی بنیادوں پر 2 قیدیوں کو رہا کرنے سے پیشکش کو مسترد کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس نے انسانی بنیادوں پر 2 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی جسے اسرائیل کی جانب سے مسترد کر دیا گیا۔
حماس ترجمان کے مطابق انسانی بنیادوں پر قیدیوں کی رہائی کا پیغام قطرکے ذریعے دیا گیا تھا تاہم اسرائیل نے قیدی لینے سے انکارکر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا حماس پر اسرائیل سعودی سفارتی تعلقات کی کوششوں کو متاثر کرنے کا الزام
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے جنگ جاری رکھنے کی دھمکی دے دی۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں فتح حاصل ہونے تک لڑائی جاری رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جتنے اسرائیلی حماس نے یرغمال بنائے ہیں ہم انہیں واپس لے کر آئیں گے۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کا کہنا تھا کہ حماس کو شکست ہو جائے گی تو اسرائیل غزہ کی پٹی کے تحفظ یا کسی بھی دیگر چیز کا ذمہ دار نہیں رہے گا۔