نوازشریف کو ویلکم کہتے ہیں ، پیپلز پارٹی:سیاسی جماعتوں کے درمیان چپقلش ملک کیلئے نقصان دہ ہے، جے یو آئی

ppp jui

نوازشریف کی پاکستان واپسی پر پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا ردعمل آگیا


پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سےنواز شریف کی واپسی پر کوئی گلہ شکوہ نہیں آیا ۔

تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے مختلف ساتھیوں نے اپنی رائے دی ہے،ہم 90دن میں انتخابات کا مطالبہ کر رہےتھے ۔

دبئی سے اسلام آباد سفر کے دوران نوازشریف کیا کرتے رہے؟عرفان صدیقی نے سارا احوال بتا دیا

میاں نواز شریف کو جلدی آ جانا چاہیے تھا ،اب الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے ،میاں نواز شریف آ گئے ہیں ، ہم ان کو ویلکم کہتےہیں۔

نوا ز شریف کو سزاد ینے کا فیصلہ غلط تھا ،نواز شریف کو غلط طریقے سے سزا دی گئی تھی ،اب نواز شریف کو قانونی طور پر باہر آنا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی ضدی سیاستدان ،اسٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی بنتی ہی نہیں تھی، شیخ رشید

دوسری جانب جے یو آئی نے نواز شریف کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہا ہے ۔ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں آپس کی رسہ کشی بند کردیں ،ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔

تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر ملک کو اس بحران سے نکالنا ہوگا ،سیاسی جماعتوں کے درمیان چپقلش ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔


متعلقہ خبریں