پنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ، لاہور ہائیکورٹ کی عملے کو سائیکل استعمال کرنے کی ہدایت

lahore highcourt

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بڑھتی ہوئے اسموگ کو مد ںطر رکھتے ہوئے محکموں کے عملے کو فوری سائیکل استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالتوں کے اردگرد پارکنگ کا معقول انتظام نہ ہونے اور ریلوے گالف کلب ایڈمنسٹریٹر کو تبدیل نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ماحولیات کو عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس دیتے ہوئے لاہور میں درخت لگانے کی ہدایت کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھی فوری بند کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے آلودگی کے خاتمے پر عمل کرنے والے اداروں کو فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت احکامات پر 4 ماہ میں عمل کر لے تو اسموگ کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

تمام محکمے ملکر اسموگ کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں، عامر میر

دورانِ سماعت کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ میں نے قصور جا کر فیکٹریوں اور کارخانوں کو وارننگ دی ہے، میں سرپرائز وزٹ کروں گا۔ محکمہ فاریسٹ کے ذریعے شہر میں پودے لگاے جارہے ہیں۔

کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ ہم عوام کو آگاہی دے رہے ہیں کہ وہ فیملی کے نام پر پودے لگائیں۔ اجازت کے بغیر سڑکیں اور جگہیں کھودنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے مؤقف اپنایا کہ ڈی سی لاہور صرف آفس میں بیٹھی رہتی ہیں کچھ نہیں کرتی۔ اب وقت آگیا ہے کہ ڈی سی اور تھاتوں میں بیٹھے لوگ باہر نکلیں۔


متعلقہ خبریں