پاکستان اور چین کے درمیان پٹرولیم شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

pak china

پاکستان اور چین کے درمیان بڑے معاہدے پر دستخط


پاکستان اور چین نے پٹرولیم کے شعبے میں 1 ارب 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دستخطوں کی تقریب میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی بھی موجود تھے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد ایک اور پرکشش آفر ، کیا موٹرز نے کسٹمرز کیلئے زبردست اعلان کردیا

چین کے یونائیٹڈ انرجی گروپ اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

سرمایہ کاری کے نتیجے میں ریفائنری سے حاصل ہونے والا پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل نہ صرف مہنگے درآمدی ایندھن کا متبادل ہوگا بلکہ ریفائنری کی پٹرول کی کل پیداواری استعداد اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھ کر 16 لاکھ میڑک ٹن اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداوار 6 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھ کر 20 لاکھ میٹرک ٹن ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں