اسامہ میر اور فخر زمان مکمل فٹ، آسٹریلیا کیخلاف ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان

اسامہ میر اور فخر زمان مکمل فٹ، آسٹریلیا کیخلاف ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے باولر اسامہ میر اور بلے باز فخر زمان مکمل طور پر فٹ ہوگئے، دونوں کھلاڑی آج پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کا 18 واں میچ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں بھارتی شہر بنگلورو کے چنسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

پاکستانی بیٹرز کی ناقص بیٹنگ پر شعیب اختر کا مایوسی کا اظہار

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان اور لیگ اسپنر اسامہ میر مکمل فٹ ہوگئے ہیں۔ دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف پلیئنگ الیون میں شامل ہوسکتے ہیں۔

قومی کرکٹر اسامہ میر بخار میں مبتلا ہونے کے باعث بھارت کے خلاف میچ کی پلیئنگ الیون کیلئے آپشن نہ تھے۔ اطلاعات کے مطابق اب اسامہ میر مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔ دوسری طرف فخر زمان کو بھی گھٹنے کا درد تھا جو اب مکمل فٹ ہوچکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بنگلورو میں قومی ٹیم آج شام 6 سے رات 9 بجے تک پریکٹس سیشن کرے گی۔

ایسا لگا ورلڈکپ نہیں، بھارتی بورڈ کے ہوم ایونٹ کا میچ کھیل رہے، مکی آرتھر

آئی سی سی ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو پاکستان اس وقت 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ جیتنے کی صورت میں قومی ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم ہوجائے گی۔


متعلقہ خبریں