الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 28ستمبر سے 25 اکتوبر تک انتخابی فہرستوں کو غیر منجمد کیا ہوا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق جن افراد کے پاس شناختی کارڈ موجود ہو 25اکتوبر تک ووٹ کا اندراج کرا سکتے ہیں۔
ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ،دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں تاریخی شکست
25اکتوبر تک کوائف یا ایڈریس میں غلطی بھی درست کرائی جا سکتی ہے۔انتخابی فہرستوں کو ملک بھر میں 20 جولائی 2023 کو منجمد کر دیا گیا تھا۔
ووٹ کا اندراج ووٹر کے شناختی کارڈ کے مستقل یا موجودہ پتہ پر کیا جاتا ہے۔
تیسرے ایڈریس پر کسی ووٹ کا اندراج نہیں ہو سکتا ،سرکاری ملازمین جو دوسرے ضلع یا صوبے میں تعینات ہوں ، اپنا ووٹ درج کرا سکتے ہیں۔
ایک اوور میں 52 رنز ،ٹی ٹوئنٹی میچ میں کئی ریکارڈز قائم
25اکتوبر 2023 ووٹ کے اندراج، اخراج اوردرستگی کی تاریخ مقرر ہے،10دن بعد 25 اکتوبر کو ملک بھر میں تمام انتخابی فہرستوں کو منجمد کر دیا جائے گا۔
25اکتوبر کے بعد ووٹ کا اندراج اور ووٹ کی منتقلی نہیں ہو سکے گی۔