بہاولپور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اور سابق رکن پنجاب اسمبلی صاحبزادہ گزین عباسی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے صاحبزادہ گزین عباسی نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں میرے آباؤ اجداد کا تاریخی کردار ہے اور میں پاک فوج کی دل سے قدر کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: عالم اسلام اسرائیل کیخلاف جہاد کا اعلان کرے، سراج الحق
صاحبزادہ گزین عباسی نے کہا کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ خاندان اور دوستوں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔