سعودی عرب نے فلسطینیوں کی بے دخلی کو مسترد کر دیا

فوٹو: فائل


ریاض: سعودی عرب نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی مسترد کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہیں اور اسرائیل غزہ کی ناکہ بندی فوری ختم کرے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینی شہریوں کے خلاف عسکری تشدد کو بند کرائے اور عالمی برادری کو انسانی المیہ وقوع پذیر ہونے سے روکنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے بھی فلسطین کی حمایت کر دی

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں پانی اور خوراک کی فراہمی کے لیے اقدامات کرے جبکہ فلسطین کو بنیادی حق سے محروم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

سعودی عرب نے کہا کہ غزہ کے محاصرے سے بحران دھماکہ خیز ہوجائے گا۔ اسرائیل عالمی قانون، روایات اور ضوابط کی پاسداری کرے اور عرب امن فارمولے، اقوام متحدہ قراردادوں کو آگے بڑھایا جائے۔


متعلقہ خبریں