آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کردیا گیا

Election Commission

الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ انٹرا پارٹی الیکشن تنازع سے متعلق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کا تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سریے کے بعد سیمنٹ کی قیمتیں بھی گر گئیں

14صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن اس فیصلے پر پہنچا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کا کوئی پارٹی عہدیدار نہیں، آل پاکستان مسلم لیگ کا اب کوئی وجود نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اے پی ایم ایل 4 سال سے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع نہیں کروا سکی، آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کیا جاتا ہے۔

پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کیلئے بڑا سرپرائز

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ خود ساختہ پارٹی عہدیداران کی جانب سے انتخابی نشان کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

اے پی ایم ایل کا انتخابی نشان عقاب اب مختص ہونے کیلئے دستیاب ہے۔الیکشن کمیشن کے اس فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے۔


متعلقہ خبریں