انٹر بینک میں ڈالر 93 پیسے سستا ہو گیا

ڈالر سستا

کاورباری ہفتے کےچوتھے روز کے اختتام پرانٹر بینک کے بعداوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمارکےمطابق آج کاروبار کے اختتام پر ڈالرکی قیمت میں  93 پیسے کی کمی ہوئی

جس کے بعد ڈالر 279 روپے 51 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 58 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے سے زائد کمی

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 91 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 60  پیسے پرٹریڈ کر رہا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 278 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1 روپے کی کمی کے بعد 279 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ مجموعی طور پرامریکی کرنسی کی قیمت میں بلند ترین سطح سے 30روپے 39 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں