شہباز شریف کی گاڑی کیوں روکی؟ احتجاج کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

شہباز شریف کی گاڑی کیوں روکی؟ احتجاج کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کی گاڑی روک کر احتجاج کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کچھ روز پہلے شہباز شریف نے اپنے حلقے کاہنے کا دورہ کیا تھا۔ جب وہ پانڈو نامی گاوں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرکے پرانا کاہنہ پہنچے تو روہی نالہ بحالی تحریک کے عہدے داران نے انہیں روک لیا۔

موقع ملا تو نواز شریف ہی اگلے وزیراعظم ہوں گے ، شہباز شریف

شہباز شریف کی گاڑی روکنے والوں میں اہل علاقہ بھی شامل تھے جنہوں نے فیروز پور روڈ کو بلاک کرکے سابق وزیراعظم کی گاڑی کو روکا۔ ذرائع کے مطابق احتجاج کرنے والے 4 نامزد اور 90 معلوم افراد کے خلاف اب مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ واقعے کے بعد ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ علاقے کے لوگ اپنے مسائل کیلئے درخواست دینا چاہتے تھے۔ مقامی افراد سے درخواست لے لی گئی ہے، علاقے کے لوگوں کی شہباز شریف سے ملاقات بھی ہو گئی ہے اور وہ مطمئن ہو کر چلے گئے ہیں۔

اس حوالے سے شہباز شریف نے بھی وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘کچھ لوگوں نے میری گاڑی روک کر اپنے مسائل بیان کیے، آج انکے نمائندوں کو مدعو کیا، مسائل کو سنا اور حل کی یقین دہانی کرائی۔’


متعلقہ خبریں