اسرائیل جنگی اصولوں پر عمل کرے، امریکہ


واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگی اصولوں پر عمل کرے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی طیارہ بردار جہاز کی تعیناتی ایران کو محتاط رہنے کا اشارہ ہے اور ہم نے یہ بات ایرانیوں پر واضح کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نیتن یاہو سے کہا وہ اسرائیل جنگی اصولوں پر عمل کرے۔

دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی نے کہا ہے کہ امریکہ غزہ میں رہنے والوں کے لیے محفوظ راستے پر کام کر رہا ہے اور غزہ کے لوگوں کے لیے محفوظ راستے پر ابھی پیشرفت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اور مصری حکام کے ساتھ بات کر رہے ہیں کیونکہ حماس نے جو کچھ کیا اس کے لیے فلسطینی شہری ذمہ دار نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راکٹ حملے کا سائرن بجتے ہی اسرائیلی اور برطانوی وزرا کی دوڑیں لگ گئیں

جان کربی نے کہا کہ اسرائیل میں 22 امریکی شہری ہلاک اور 17 لاپتہ ہیں۔ امریکہ یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں کے لیے قطر سے گفتگو کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے دیگر اتحادیوں اور شراکت داروں سے گفتگو ہو رہی ہے اور دوسرا طیارہ بردار امریکی جہاز اسٹینڈ بائی پر رہے گا۔


متعلقہ خبریں