راکٹ حملے کا سائرن بجتے ہی اسرائیلی اور برطانوی وزرا کی دوڑیں لگ گئیں


یروشلم: اسرائیل کا دورہ کرنے والے برطانوی وزیر خارجہ اور اسرائیلی وزرا کی راکٹ حملے کا سائرن بجتے ہی دوڑیں لگ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی اسرائیل کو حمایت کا یقین دلانے کے لیے دورے پر پہنچے تو اس دوران راکٹ حملے کا سائرن بج گیا۔

راکٹ حملے کا سائرن بجتے ہی اسرائیلی اور برطانوی وزرا میڈیا گفتگو چھوڑ کر اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ نکلے اور ایک عمارت میں پناہ لی۔

اسرائیلی اور برطانوی وزرائے خارجہ کی پناہ کے لیے بھاگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ترجمان برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے اسرائیل کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں تاکہ اسرائیل کے حق کے لیے برطانیہ کی حمایت کا اعادہ کیا جا سکے۔ انہوں نے برطانیہ اور اسرائیل کے درمیان جاری سیکیورٹی، فوجی اور سفارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔


متعلقہ خبریں