پاسپورٹ کی مانگ بڑھنے سے پاسپورٹ آفس کے ریونیو میں ریکارڈ اضافہ

پاسپورٹ

اسلام آباد (ابوبکر خان ہم انویسٹی گیشن ٹیم) گزشتہ چار سال میں پاکستان میں پاسپورٹ حاصل کرنے والے افراد کی تعداد میں 166 فی صد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ پاسپورٹ کی مانگ بڑھنے سے پاسپورٹ آفس کی امدنی میں 169 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ہم انوسٹی گیشن ٹیم نے شہریوں کو پاسپورٹ، ویزا توسیع اور پاکستانی شہریت دینے کے تفصیلات حاصل کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار سالوں میں ایک کروڑ 27 لاکھ 49 ہزار افراد کو پاسپورٹ ایشو کیا گیا۔ سال 2020-21 میں 24 لاکھ 6 ہزار 495 افراد کو پاسپورٹ ایشو کیا گیا

2021-22 میں 39 لاکھ 37 ہزار 972 افراد پاسپورٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، جبکہ 2022-23 میں پاسپورٹ حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 64 لاکھ 4 ہزار 541 ریکارڈ ہوئی۔

دوسری جانب 2020-21 میں 22 ہزار 669 افراد کو ویزہ میں توسیع ممکن ہوئی، 2021-22 میں 3 ہزار 232 جبکہ 2022-23 میں 1290 افراد کو ویزہ میں توسیع ملی، جبکہ 2020-21 میں 16 افراد، 2021-22 میں 36 افراد، 2022-23 میں 14 افراد کو پاکستانی شہریت کی سرٹیفکیٹ ملی۔

اس کے علاوہ 2020-21 میں 2 ہزار 384، 2021-22 میں 2301 جبکہ 2022-23 میں 3331 افراد کو پاکستانی شہریت سے دستبرداری کے سرٹیفکیٹ جاری ہوئے۔

2020-21 میں 9 ہزار 858، 2021-22 میں 9 ہزار 43 جبکہ 2022-23 میں 11 ہزار 137 افراد کو پاسپورٹ کنٹرول لسٹ یا فارن کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا

جبکہ 2020-21 میں 3 ہزار 505، 2021-22 میں 1702 جبکہ 2022-23 میں 6 ہزار 100 افراد کو کو پاسپورٹ کنٹرول لسٹ یا فارن کنٹرول لسٹ سے نکالے گئے۔

2020-21 میں پاسپورٹ آفس کی آمدنی 13 ارب روپے سے زائد رہی، 2021-22 میں 22 ارب جبکہ 2022-23 میں 35 ارب روپے آمدنی ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں