ٹیم کو جیتنےکیلئےپاور پلے میں80 رنز کرنے پڑیں گے، ثقلین مشتاق


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہےکہ قومی ٹیم کو جیتنےکیلئےپاور پلے میں 80 رنز کرنے پڑیں گے۔  

ہم نیوزکےپروگرام”جہاں کرکٹ وہاں ہم” میں گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ سری لنکا نے بہترین کھیل کامظاہرہ کیا ہےاور اچھا ٹارگٹ سیٹ کیا ہے۔

ورلڈکپ، سری لنکا کا پاکستان کو 345 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف

انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو جیتنے کیلئے پاور پلے میں کم سے کم 80 سکور کرنا پڑیں گے۔

اگرمڈل اوور 10 سے 40 تک ڈاٹ بال بہت کم کھیلیں، چوکے چھکے نہیں لگتے تو کم ازکم سنگل ڈبل رنز کا تسلسل برقرار رکھیں۔

ورلڈ کپ: شاہین شاہ آفریدی کی انجری کی تصدیق

انکا کا کہنا تھا کہ یہ اگر سنگل ڈبل کرتے ہیں تو چوکے ضرور ملیں گےاس سے میچ آخر میں جا کر آسان ہو جائے گا۔

 

 


متعلقہ خبریں