پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے شاہین شاہ آفریدی کی انجری کی تصدیق کردی۔
حیدرآباد کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کمنٹری کے دوران کمنٹیٹر رمیز راجا نے تصدیق کی کہ شاہین آفریدی کی انگلی زخمی ہے اور وہ تکلیف میں بولنگ کررہے ہیں۔
انہوں نے دورانِ کمنٹری امید ظاہر کی کہ پاکستان کا اگلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف ہے، براہ کرم ٹھیک ہوجائیں۔
ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر اوپنر امام الحق نے کوشل مینڈس کا آسان کیچ ڈراپ کیا جس کے بعد انہوں نے میگا ایونٹ میں سری لنکا کیلئے تیز ترین سینچری بناڈالی۔