کراچی، آٹا 10 روپے کلو سستا ہو گیا

flour rates

 ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون کے بعد ملک میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں چکی مالکان نے آٹے کی فی کلو قیمت میں دس روپے تک کمی کر دی ہے، جس کے بعد 170 روپے میں بکنے والا آٹا 160 روپے فی کلو کا ہو گیا۔

چینی7 روپے فی کلو سستی ہو گئی

چکی مالکان نے کہا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں آٹا 135 سے کم ہوکر 130 پر آگیا ہے، گندم  کی قیمت میں  کمی کی  وجہ سے  آٹے  کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

فلور ملز مالکان بھی آٹا سستا کرکے عوام کو ریلیف دیں۔

چین اور برازیل نے ڈالر کا استعمال ختم کرنے کااعلان کردیا

اسی طرح چینی 7 روپے کلو سستی ہوگئی۔ہول سیل میں چینی 7 روپے سستی ہونے کے بعد 145 روپے سے کم ہوکر 138 روپے فی کلو تک آچکی ہے۔

 


متعلقہ خبریں