روئی کی قیمتیں گر گئیں

cotton

روئی کی قیمتیں گر گئیں


پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ مذکورہ وجوہات کی بناء پر گزشتہ ہفتے پاکستان میں روئی کی قیمتیں ایک ہزار500روپے فی من مندے کے بعد17ہزار روپے من تک گر گئیں۔

سعودی ریال 75.08 روپے، اماراتی درہم 76.68 روپے کا ہوگیا

پھٹی کی قیمتیں ایک ہزار روپے مندے کے بعد7ہزار 500روپے فی چالیس کلو گرام تک گر گئی۔

یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں چار سال تک مزید توسیع کے فیصلے نے پاکستانی کاٹن مارکیٹ میں ٹھراؤ پیدا کیا۔

روئی کی قیمتیں جو قبل ازیں17ہزار روپے من سے بھی نیچے گر گئی تھیں اب دوبارہ مضبوط ہو گئی ہیں۔

قومی کرکٹر نسیم شاہ، محمد حسنین اور احسان اللہ کا ری ہیب پروگرام جاری

روئی اور پھٹی قیمتوں میں استحکام لانے کے لئے وفاقی حکومت نے ٹی سی پی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فوری طور پر کاٹن جنرز سے روئی کی خریداری شروع کرےجبکہ کاٹن کراپ اسسمنٹ کمیٹی کا جلاس بلا کر نیا پیداواری ہدف مختص کیا جانا چاہئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں