قومی کرکٹر نسیم شاہ، محمد حسنین اور احسان اللہ کا ری ہیب پروگرام جاری

naseem

انجری کا شکار نسیم شاہ، محمد حسنین اور احسان اللہ کی حالت اب کیسی ہے؟پی سی بی نے بتا دیا


انجری کا شکار قومی کرکٹرز نسیم شاہ، محمد حسنین اور احسان اللہ کا ری ہیب پروگرام جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کا ری ہبلی ٹیشن 2فزیو تھراپسٹ کی زیر نگرانی ہوگا۔

زینب عباس ذاتی وجوہات پر ورلڈکپ چھوڑ کر گئیں، آئی سی سی

جم اور گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن کے دوران بھی فزیوتھراپسٹ ان کیساتھ ہونگے۔

نسیم شاہ کی کنڈیشن کو مسلسل مانیٹر کیا جاتا رہے گا،نسیم شاہ کا آپریشن کرنیوالے ڈاکٹر ان کے ری ہیب کا معائنہ کریں گے، نسیم شاہ کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

کہنی کی تکلیف میں مبتلا احسان اللہ کا بھی روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا،احسان اللہ کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ ،تمام 10ٹیموں نے اپنا ایک ایک میچ کھیل لیا

احسان اللہ کو لگا براس پانچویں ہفتے میں ہٹادیا جائے گا،احسان اللہ براس ہٹنے کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرینگے۔

محمد حسنین سری لنکا پریمیئر لیگ کھیلتے ہوئے ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے،اسکین رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہیں اپنے ٹخنے کی ری ہبلی ٹیشن کی ضرورت ہے،محمد حسنین کی تیرہ ستمبر سے انگلینڈ میں ری ہیب جاری ہے۔


متعلقہ خبریں