کاروباری ہفتے کے پہلے روزسعودی ریال 75.08 روپے، اماراتی درہم 76.68 روپے، قطری ریال 77.24 روپے، کویتی دینار 911.23 روپے اور بحرینی دینار 747.09 روپے کا رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 179 روپے 22 پیسے، کینیڈین ڈالر 206 روپے 19 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 342 روپے 95 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
ایس ای سی پی نے عوام کو سرمایہ کاری کی جعلی سکیموں بارے انتباہ جاری کردیا
دوسری جانب انٹربینک میں پہلےکاروباری روز کے اختتام پر پاکستانی روپیہ تگڑااورڈالرمزیدسستاہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمارکےمطابق آج کاروبار کےاختتام پر ڈالر کی قیمت میں 1 روپے اور 4 پیسے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔جس کے بعد ڈالر 282 روپے 69 پیسے سے کم ہو کر 281 روپے 65 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کےنرخ بڑھ گئے
یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبارکےاختتام پرڈالرانٹر بینک میں 93 پیسے کم ہونے کے بعد 282 روپے 69 پیسے کی سطح پربند ہواتھا۔