ورلڈ کپ 2023: آسٹریلیا اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے پانچویں میچ میں آج آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔

بھارت کے شہر چنئی میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔ کھیلے جانے والے اس میچ میں میزبان ہونے کے ناتے بھارتی کرکٹ ٹیم سے تماشائیوں کو جیت کی بہت اُمیدیں وابستہ ہیں۔

بھارت کے سامنے میدان میں آج آسٹریلوی ٹیم ہے جس کے کھلاڑی انتہائی منجھے ہوئے اور بھارتی سرزمین پر کھیلنے کا خاصا تجربہ رکھتے ہیں۔ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل بھی آسٹریلوی ٹیم یہاں 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 102 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا

بھارت کے اوپنر کھلاڑی شُبمن گل ڈینگی سے پوری طرح صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں اور آج کے میچ میں اُن کی شرکت مشکوک ہے اور اگر وہ نہیں کھیلے تو اُن کی جگہ ایشان کشن کپتان روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے آل راؤنڈر مارکوس اسٹوئنس بھی فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔


متعلقہ خبریں