خواجہ سرائوں کو بیروزگار سمجھ رہے تھے ، آج پتہ چلا ان کی بھی ڈیوٹی لگی ہے ، ایمل ولی

ایمل ولی

وقت آگیا ہے کہ یہ گندا کھیل اب بند کیا جائے ! ایمل ولی خان پھٹ پڑے


اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ہم تو سمجھ رہے تھے کہ خواجہ سرا بیروزگار ہیں لیکن آج پتہ چلا کہ ان کی بھی ڈیوٹی لگی ہوئی ہے۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن پر حملہ بہت گری ہوئی حرکت ہے، ریاست اور ریاستی اداروں کو اس قسم کی حرکتوں سے باز آ جانا چاہيئے۔

8 فروری کے انتخابات تاریخ کے بدترین انتخابات تھے، ایمل ولی

انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا پاکستان کی سب سے مظلوم کمیونٹی ہے۔ اس کمیونٹی کو استعمال کرکے ایسی حرکتیں کرنا مناسب نہیں۔

صحافی کے اس سوال پر کہ خیبر پختونخوا کے حقوق کے لیے علی امین گنڈاپور کا ساتھ دیں گے؟ پر ایمل ولی خان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بتادیں کہ وہ فوج سے آخری ملاقات کب کریں گے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں