لیجنڈری فٹبالر ٹونی کروس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ٹونی کروس

جرمن فٹبال ٹیم اور ریال میڈرڈ کلب کے لیجنڈری کھلاڑی ٹونی کروس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کردہ پوسٹ میں 34 سالہ فٹبالر نے اپنی زندگی کے اس بڑے فیصلے کا اعلان کیا۔ اپنے اس جذباتی پیغام میں انہوں نے 2014 کی اس وقت کی تصویر شیئر کی جب انہوں نے ریال میڈرڈ کو جوائن کیا تھا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘مجھے یقین ہے کہ یہ درست فیصلہ ہے، میں اپنے کیرئیر کو بہترین طریقے سے ختم کرنا چاہتا تھا اور یہ سیزن میرے بہترین سیزنز میں سے ایک رہا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھے اسی طرح یاد رکھیں جیسے میں ابھی ہوں۔’

ریال میڈرڈ اٹھارہویں مرتبہ چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی

ٹونی کروس کلب فٹبال میں اپنا آخری اور بڑا میچ 2 جون کو لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں بروشیا ڈورٹمنڈ کے خلاف کھیلیں گی۔ ٹونی کروس کے لیے اس میچ کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ یہ یو ای ایف اے چیمپیئنز لیگ کا فائنل ہے۔

خیال رہے کہ اسٹار فٹبالر کا 10 سال کے عرصے پر محیط قومی کیرئیر موسم گرما میں یورو میں جرمنی کی نمائندگی کرنے کے بعد اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔

کلب کیریئر کی بات کی جائے تو ٹونی کروس نے اپنے سفر کا آغاز بائرن میونخ سے کیا جہاں انہوں نے تین بنڈس لیگا ٹائٹل اور یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ جیتی۔ بعد ازاں ریئل میڈرڈ کے ساتھ 2014 میں سفر کا آغاز کیا تو کُل 21 بڑی ٹرافیاں اپنی ٹیم کو جتوائیں۔


متعلقہ خبریں