کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آغاز، آج دفاعی چیمپیئن او رنرز اَپ ٹکرائیں گے


احمد آباد: کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آج سے بھارت میں آغاز ہو رہا ہے۔ کرکٹ پر حکمرانی کے لیے 10 ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے آج ہونے والے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

گزشتہ ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیمیں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارت کے شہر احمد آباد کے میدان میں اتریں گی۔  دونوں ٹیموں کے ون ڈے کے باہمی ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو انگلش ٹیم کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ذکا اشرف

میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل گزشتہ روز تمام ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس میں شرکت کی، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیپٹنز ڈے کے موقع پر حیدر آباد سے احمد آباد خصوصی طیارے کے ذریعے پہنچے۔ پریس کانفرنس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما نے ایک ساتھ انٹری دی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بھارت میں ہمارا شاندار استقبال کیا گیا، ورلڈ کپ کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور ہمارا کمبی نیشن اچھا ہے کوشش ہو گی ایونٹ میں اچھا پر فارم کریں۔


متعلقہ خبریں