قومی ٹیم کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ذکا اشرف

zaka ashraf

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے وہ پاکستان کے لیے جیت کر آئیں۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں اور کھلاڑیوں کو کہتا ہوں کہ ڈٹ کر کھیلیں۔ ہار جیت کی فکر نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے وہ پاکستان کے لیے جیت کر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ 2023، وریندرسہواگ نےانوکھی خواہش کردی

اس سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں ذکا اشرف نے کہا تھا کہ ورلڈکپ کی پرفارمنس کو دیکھ کر مستقبل میں مشکل اور بڑے فیصلے کریں گے جبکہ بغیر پرفارمنس سینٹرل کنٹریکٹ 3 سال تک نہیں چلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بھارت کیسے جاسکتا ہوں؟ ہمارے شائقین کرکٹ اور صحافی بھارتی ویزے کا انتظار کر رہے ہیں۔ امید ہے بھارتی سرزمین پر بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔


متعلقہ خبریں