صرف ورلڈکپ کے سیمی فائنلز اور فائنل میچز کیلئے ریزرو ڈے ہوگا


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں بارش ہونے کی صورت میں صرف فائنل اور سیمی فائنل میچز کیلئے ریزرو ڈے موجود ہوگا۔

بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے ون ڈے ورلڈکپ کے 13ویں ایڈیشن کے آغاز میں 24 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ ایسے میں ورلڈکپ میں شامل تمام ٹیمیں وارم اپ میچز میں پریکٹس کرنے کے بعد میگا ایونٹ کیلئے تیار ہیں۔

1979 سے اب تک پاکستان ٹیم کا ورلڈکپ سفر کب کہاں تمام ہوا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی رینکنگز میں دوسری جبکہ بھارتی ٹیم پہلی پوزیشن کے ساتھ ورلڈکپ میں داخل ہورہی ہے۔ سب سے زیادہ 5 مرتبہ ورلڈکپ ٹرافی اٹھانے والی آسٹریلین ٹیم تیسرے نمبر کے ساتھ ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔

آئی سی سی میگا ایونٹ کے دوران کچھ میچز میں بارش کے امکانات بھی موجود ہیں۔ بھارتی شہر گواہٹی اور کیرالا میں شیڈول میزبان ٹیم کے دونوں میچز مکمل بارش کی نظر ہوگئے تھے۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج میچز بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو برابر پوائنٹس ملیں گے۔ بارش ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے صرف دو سیمی فائنلز اور فائنل میچ کیلئے رکھا گیا ہے۔

بھارتی شہر حیدر آباد میں موجود قومی ٹیم کے کھانے کا مینیو جاری

میگا ایونٹ کا آغاز کل سے بھارت میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے میچ کے ساتھ ہوگا۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف حیدرآباد میں کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں