3 سال بعد دوائی لینے والے کو واپس آکر جیل جانا چاہیے، اسد عمر

اے ٹی سی لاہور میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ مقدمات کی سماعت کچھ دیر تک ملتوی لاہور پولیس نے اسد عمر، علیمہ خان اور عظمٰی خان کی گرفتاری مانگ لی اسد عمر، علیمہ خان اور عظمٰی خان تفتیش میں قصوروار پائے گئے ہیں، تفتیشی افسر پولیس کو تفتیش کے لیے تینوں کی گرفتاری مطلوب ہے، تفتیشی افسر علیمہ خان اور عظمٰی خان مقدمے میں نامزد نہیں ہیں،وکیل برہان معظم

پاکستان تحریک اںصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سرخرو ہونگے، نواز شریف کو پہلے آجانا چاہیے تھا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ شکر ہے نواز شریف کو 3 سال بعد دوائی مل گئی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بہت پہلے ملک واپس آجانا چاہیے تھا۔ نواز شریف کو اصولی طور پر واپس آکر جیل جانا چاہیے۔

سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 4 اکتوبر کو پیش کرنیکا حکم

حال ہی میں چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیرِ نگرانی ہونے والے جلسے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ جلسی ہوئی، اس کو جلسہ نہ کہیں۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وہ تمام کیسز میں سرخرو ہوں گے اور تحریک انصاف الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔

دوسری طرف لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں اسد عمر،علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 16 اکتوبر تک توسیع کر دی۔


متعلقہ خبریں