میرے پاس سائفر آتا تو اس کا جواب اُسی سطح پر دیتا، یوسف رضا گیلانی

میرے پاس سائفر آتا تو اس کا جواب اُسی سطح پر دیتا، یوسف رضا گیلانی

سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے قومی راز کے تحفظ کا حلف لیا ہوتا ہے، اگر میرے پاس سائفر آتا تو میں اس کا جواب اُسی سطح پر دیتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ملکی میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان کے علاوہ کسی نے جنوری میں الیکشن کرانے پر اعتراض نہیں کیا۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جب میں وزیراعظم بنا تو ملک میں دہشتگردی انتہا پر تھی۔ پیپلزپارٹی کی حکومت میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا۔ صحت اور تعلیم ہماری پارٹی کے منشور میں شامل ہے۔

آصف زرداری جعلی اکائونٹس ، یوسف رضا گیلانی توشہ خانہ کیس میں طلب

سابق وزیراعظم نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر جس کو اعتراض ہوگا وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرے گا۔ 9 مئی کے حملوں میں ملوث افراد کے علاوہ کسی پر کوئی پابندی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائفر کا بیانیہ بنا کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کئی جلسے کیے۔


متعلقہ خبریں