پاکستانی روپے کی قدرمیں اضافہ، دنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

DOLLAR VS RUPEE

پاکستانی روپے کی بہترین کارکردگی ، دنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔  

تفصیلات کے مطابق امریکی کرنسی ڈالر کی غیر قانونی تجارت، سٹے بازی  اور اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے اصلاحات کے بعد مثبت نتائج سامنے آنے لگے۔

پاکستانی کرنسی کی قدر میں گزشتہ ماہ ستمبر کے مہینے میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی جس کے بعد روپیہ نے دنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھےچھوڑدیاہے۔

ستمبر کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں 6.1 فیصد اضافہ

عالمی ادارے کی  رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران پاکستانی روپیہ کی قدر میں 6.2فیصد بہتری آئی ہے جس کے بعد گزشتہ ماہ ستمبر میں پاکستانی روپیہ دنیا بھر میں نمبر ون رہا۔

یاد رہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث 20 روز بعد روپے کی قدر میں بہتری اور ڈالر کی  قیمت میں 20 روپےکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

منی چینجرز ، ایکسچینج کمپنیوں کیخلاف کارروائی ، ڈالر 2 مہینے کی کم ترین سطح پر آ گیا

گزشتہ ماہ ستمبر میں انٹربینک میں ڈالر 20 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 40 روپے سستا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں