منی چینجرز ، ایکسچینج کمپنیوں کیخلاف کارروائی ، ڈالر 2 مہینے کی کم ترین سطح پر آ گیا

ڈالر

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ۔ رواں ہفتے ڈالر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں سستا ہوا۔

ہفتہ وار کرنسی رپورٹ کے مطابق غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث مشکوک شعبوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے باعث ڈالر تنزلی کا شکار رہا ، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید 1.38 فیصد مضبوط ہوا۔ ڈالر کے انٹربینک و اوپن ریٹ میں فرق مزید گھٹ کر 0.09 فیصد رہ گیا۔

رواں ہفتے کریک ڈاؤن سے خوفزدہ عناصر نے ڈالر کی فروخت کے لیے مارکیٹوں سے رجوع کیا، جس کی وجہ سے سٹہ بازی ختم ہونے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 7 ہفتے کی کم ترین سطح اور اوپن مارکیٹ ریٹ 11 ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گئے۔

ڈالر مزید 1.05 روپے سستا ، روپے کی قدر مستحکم

منی چینجرز، ایکسچینج کمپنیوں کی سخت نگرانی اور کارروائیوں سے روپیہ مضبوط ہو گیا۔ ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر پاؤنڈ، یورو، درہم اور ریال کی قدر میں کی کمی کا سلسلہ برقرار رہا۔

رواں ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 4.03 روپے گھٹ کر 287.73 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3.50 روپے کی کمی سے 288 روپے ہو گئی ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں