ستمبر کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں 6.1 فیصد اضافہ

Dollar price

ایک ماہ کے دوران  ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 6.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ستمبر میں روپے کی قدر میں اضافے نے اگست میں روپے کی کم ہونے والی قدر کو تقریباً پورا کر دیا ہے ، پانچ ستمبر کو روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 307.1 روپے کی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم بلیک مارکیٹ کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات شروع  کرنے کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ ہونا شروع ہوا۔

پاکستانی کرنسی نے ڈالر کے مقابلے میں دنیا کی بہترین کارکردگی والی کرنسی کا اعزاز حاصل کر لیا

گزشتہ ماہ کے آخری کاروباری روز 29 ستمبر کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 287.8 روپے ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ 5 ستمبر سے لے کر 29 ستمبر تک انٹربینک میں ڈالر 20 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 40 روپے سستا ہو چکا ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں