امریکی ریاست نیویارک میں مسلسل بارشیں، ایمرجنسی نافذ


نیویارک: امریکی ریاست نیویارک میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست نیویارک میں گزشتہ 5 روز سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے شہر کے کئی حصوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

نیویارک کی سڑکوں، پلوں اور میٹرو اسٹیشنز میں بھی سیلابی پانی داخل ہو گیا ہے اور ٹریفک کا نظام بری طرح سے متاثر ہے جس کی وجہ سے آمدورفت رک گئی۔ نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر بھی 3 انچ تک پانی کھڑا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو قرض کی صورت میں امداد دی گئی، اقوام متحدہ

محکمہ موسمیات نے نیویارک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے جبکہ سیلابی ریلوں کی بھی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

شہری انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات کی جا رہی ہیں جبکہ گورنر نے ایمرجنسی لاگو کرنے کا اعلان کر دیا۔


متعلقہ خبریں