پاکستان کو قرض کی صورت میں امداد دی گئی، اقوام متحدہ


نیویارک: اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوترس نے کہا ہے کہ امیر ممالک کی جانب سے پاکستان کو دی گئی زیادہ تر امداد قرض کی صورت میں تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں عالمی برادری پر زور دیا کہ تباہ کن سیلاب سے بحالی میں پاکستان کی بھرپور مدد کی جائے۔ پاکستان گرین ہاؤس کے ایک فیصد سے بھی کم اخراج کا ذمہ دار ہے لیکن اسے موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں آفات 15 گنا زیادہ جھیلنا پڑتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چاہتے ہیں امیر لوگ زیادہ ٹیکس دیں، آئی ایم ایف

انتونیو گوتریس نے ماحولیاتی تبدیلیوں میں کم حصہ ڈالنے کے باوجود سب سے زیادہ نقصان اُٹھانے والے پاکستان کو موسمیاتی انصاف کے لیے لٹمس ٹیسٹ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی افراتفری اور ہمارے فرسودہ اور غیر منصفانہ عالمی مالیاتی نظام کا دہرا شکار ہے جو درمیانی آمدنی والے ممالک کو سرمایہ کاری کے لیے انتہائی ضروری وسائل تک رسائی سے روکتا ہے۔

جنرل سیکرٹری نے عالمی برادری سے شکوہ کیا کہ پاکستان کو سیلاب کے بعد امیر ممالک کی طرف سے دی گئی امداد کی اکثریت قرض کی صورت میں تھی اور سیلاب کی تباہی کے شکار پاکستانی عوام اب بھی فنڈز کے منتظر ہیں۔


متعلقہ خبریں