بلوچستان، مستونگ میں دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 52 ہوگئی


بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 52 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ مستونگ کے علاقے الفلاح روڈ پر ہوا جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

مستونگ میں دھماکا ، جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ سمیت 8 زخمی

دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

اس حوالے سے ڈی ایچ او مستونگ نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ الفلاح روڈ پر بازار میں ہوا، ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ڈی ایچ او مستونگ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ڈی ایس پی بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو بلوچستان کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

ہنگو، تھانہ دوآبہ کے قریب دھماکا، متعدد افراد زخمی

اس حوالے سے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مستونگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ نگران وزیراعظم کی جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

دوسری طرف صدر مملکت عارف علوی نے بھی مستونگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔


متعلقہ خبریں