مستونگ میں دھماکا ، جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ سمیت 8 زخمی

حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی پر نادرا سے جواب طلب

فائل فوٹو


مستونگ میں بم دھماکے کے نتیجے میں پی ڈی ایم کے ترجمان اور جے یو آئی ( ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔

قریب ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ حمد اللہ منگوچڑ جارہے تھے، دھماکا چوتو کے مقام پر حافظ حمد اللہ کی گاڑی کے قریب ہوا ، حافظ حمد اللہ کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ بعد ازاں انہیں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

پشاور میں فرنٹیئر کور کی گاڑی کے قریب دھماکا ، ایک اہلکار شہید ، 7 زخمی

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

ڈی سی مستونگ کے مطابق دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوئے ، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے بتایا کہ حافظ حمد اللہ دھماکے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں، ان کے  دو گن مین بھی زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم تشویش کی کوئی بات نہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں