چاہتے ہیں امیر لوگ زیادہ ٹیکس دیں، آئی ایم ایف


واشنگٹن: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوژک نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان میں امیر لوگ زیادہ ٹیکس دیں۔

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوژک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح انتہائی کم ہے اور پاکستان کا جولائی میں 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے۔

جولی کوژک نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور استعداد کار میں بہتری لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات، استعداد میں بہتری سے مستحکم نمو حاصل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف چاہتی ہیں پاکستان میں امیر لوگ زیادہ ٹیکس دیں اور حالیہ معاہدے کا مقصد پاکستان کی معیشت میں استحکام لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی محکمہ خارجہ کی 60 ہزار ای میلز چوری

جولی کوژک نے کہا کہ پروگرام کے باعث پاکستان کو ملٹی لیٹرل اور نئی فنانسنگ حاصل کرنے میں مدد ملی۔ پاکستان کو ایسی مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہے جس سے مہنگائی میں کمی ہو۔


متعلقہ خبریں