امریکی محکمہ خارجہ کی 60 ہزار ای میلز چوری


واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی 60 ہزار ای میلز چینی ہیکرز نے چرالیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں سال کے آغاز میں مائیکروسافٹ کے ای میل پلیٹ فارم کو تباہ کرنے والے چینی ہیکرز امریکی محکمہ خارجہ کے ای میل اکاؤنٹس سے ہزاروں ای میلز چرانے میں کامیاب ہو گئے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے آئی ٹی حکام نے کہا کہ محکمہ خارجہ کے 10 مختلف کھاتوں سے 60 ہزار ای میلز چوری کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ متأثرہ افراد کے نام نہیں بتائے گئے لیکن ان میں سے ایک کے علاوہ باقی تمام مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل میں کام کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا امریکہ میں داخلے کی اجازت

سینیٹر ایرک شمٹ کے لیے کام کرنے والے عملے نے بریفنگ کی تفصیلات نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتائیں۔ سینیٹ عملے کے ایک رکن نے کہا کہ ہمیں مستقبل میں اس قسم کے سائبر حملوں اور مداخلتوں کے خلاف اپنے دفاع کو سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب بیجنگ نے جاسوسی میں ملوث ہونے کی تردید کر دی۔


متعلقہ خبریں