ملک میں خام تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر استحکام رہا۔
پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 23 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72ہزار 346 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کےمقابلے میں یکساں ہے۔
پیوستہ ہفتے میں بھی ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72355 بیرل ریکاڈ کی گئی تھی۔اسی طرح 23 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2966 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 7.5 فیصد کم ہے۔
پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3208 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 35050 بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 702 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔
پی پی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 11667 بیرل جبکہ گیس 538 ایم ایم سی ایف ڈی، پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 5071 بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 64 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔
اسی طرح ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1099 بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 798 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔