21اکتوبر کیلئےموبائل ایپ بنوائی ہے جو بتائے گی کہ بندہ جلسےمیں ہے یا گھر بیٹھا ہے، رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئرمرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو500 بندے لانے کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق را ثا اللہ نے کہا ہے کہ 21اکتوبر کیلئےموبائل ایپ بنوائی ہے جو بتائے گی کہ بندہ جلسےمیں ہے یا گھر بیٹھا ہے، صوبائی اسمبلی کے امیدوار 500افراد کی لسٹ اور گاڑیوں کے نمبر بھیجیں گے۔

نواز شریف کی ڈکشنری میں ڈیل نہیں ہے، میاں جاوید لطیف

کم از کم ہر صوبائی حلقہ سے 500 افراد آنے چاہیے جن کے ناموں کی لسٹ پیشگی جمع کرانی ہے۔

رہنما ن  لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بیانیہ ایک ہی رہا ہے اس سے کبھی ہم پیچھے نہیں ہٹے، خوشحالی کی طرف بڑھتی ہوئی قوم کو دوبارہ دلدل میں دھکیلا گیا، میاں نواز شریف نے جن کرداروں کا نام لیا ،کیا وہ قصور وار نہیں؟۔

جو ملک کے ساتھ ہوا کیا ہم اس پر افسوس بھی نہ کریں؟جن لوگوں نے دفاعی تنصیبات پر حملے کئے کیا ان کو معافی ملنی چاہیے؟ کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر جو لوٹ مار ہوئی اس کا کون ذمہ دار ہے؟ جس جتھے نے 9 مئی برپا کیا ہے ان کو کوئی رعایت نہیں ملے گی؟۔

نوازشریف کی وطن واپسی، (ن) لیگ کی حکمت عملی سامنے آگئی

سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ جس نے2مرتبہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے اس کو موقع دیا جائے ،  28جولائی2017کو رکنے والے سفر کو دوبارہ وہیں سے شروع کریں گے۔


متعلقہ خبریں