نواز شریف کی ڈکشنری میں ڈیل نہیں ہے، میاں جاوید لطیف


پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر لاکھوں لوگ جلسے میں شرکت کریں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”پاور پالیٹکس ود عاد ل عباسی ” میں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف بھی مہنگائی سے پریشان ہیں اور ان کے پاس حل بھی ہے۔

نواز شریف کی واپسی سے متعلق قانونی رائے لی جائے گی، انوارالحق کاکڑ

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتےہیں کہ کیا احتساب سے بجلی کے بل جمع ہو جائیں گے یا پیٹ بھر جائیں گے، خود احتسابی کا طریقہ کار موجود ہونے کے باوجود احتساب نہیں ہو گا تو انگلیاں اٹھیں گی، آئین و قانون کے تحت احتساب کرنے والے لوگ بھی محفوظ نہیں ہیں، احتساب کرنے والوں کیخلاف بھی ریفرنس آ جاتا ہے۔

سیاست دان تو پہلے سے ہی غیر محفوظ ہیں ، اگر ریاستی ادارے بھی غیر محفوظ ہو جائیں تو کیا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟کیا ان کا احتساب نہیں ہونا چاہیے جنہوں نے بغاوت کیلئے لوگوں کو اکسایا۔

اس وقت پاکستان میں ساڑھے 7کروڑ لوگ 2 وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں۔

نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائیگا ، سرفراز بگٹی

انکا کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا کہ کوئی میرے استقبال کیلئےکوئی نہ آئے، نواز شریف نے کہا کہ میں کون سی چیز فتح کر کے آ رہا ہوں، نواز شریف نے کہا کہ میری قوم بھوک میں ہے اور ہم ڈھول کی تھاپ پر جشن منائیں۔

لاہور میں جلسے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر لاکھوں لوگ جلسے میں شرکت کریں گے۔

نوازشریف کی وطن واپسی، (ن) لیگ کی حکمت عملی سامنے آگئی

رہنما ن لیگ میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ڈکشنری میں ڈیل نہیں ہے،نواز شریف نے اداروں کوکبھی ریاست مخالف نہیں سمجھا، نواز شریف آئین و قانون کے تحت کام کرنے والے کو سراہتے ہیں۔

ہم کسی شخص ، ادارے یا کسی جماعت سے غیر آئین و قانونی توقع نہیں رکھتے ، ہم چاہتے ہیں کہ 2018کی طرح الیکشن نہ ہوں، ہم چاہتے ہیں کہ ہر سیاسی ورکر کو حصہ ملے اور صاف و شفاف الیکشن ہوں۔

 


متعلقہ خبریں